مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے وازرت داخلہ سے رپورٹ دی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دسویں مرحلے کے صدارتی انتخابات کیلئے اب تک 45 افراد نے کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہےایران میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہو گیا۔ایران میں صدارتی انتخابات 12 جون کو ہونگے جس کے لیے کاغذات نامزدگی ہفتہ 9 مئی تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات جمع کرانے والوں میں 6 خواتین اور 39 مرد شامل ہیں جن افراد نے اب تک کاغذات جمع کرائے ہیں ان میں کوئی قابل ذکر نام شامل نہیں ہے ۔
آپ کا تبصرہ